پشاور(رم نیوز)خیبرپختونخوا میں شام کی عدالتوں کا نظام باضابطہ طور پر شروع ہوگیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سیکنڈ شفٹ عدالتوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد عوام کو بروقت اور مؤثر انصاف فراہم کرنا ہے۔
رجسٹرار محمد زیب کے مطابق شام کی عدالتوں کا آغاز سب سے پہلے ایبٹ آباد میں کیا گیا تھا، جبکہ پشاور میں بھی دو سیکنڈ شفٹ عدالتیں فعال کر دی گئی ہیں۔