افغانستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، افغان علما کا اعلان

کابل (رم نیوز)کابل میں ایک ہزار سے زائد افغان علما اور مذہبی عمائدین کے اہم اجلاس میں قرار دیا گیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔ علما نے اسلامی امارت کو ہدایت کی کہ کوئی فرد عسکری سرگرمیوں کیلئے ملک سے باہر نہ جا سکے، جبکہ افغانستان کے حقوق، اقدار اور شرعی نظام کے دفاع کو ہر شہری پر فرض قرار دیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر منظور کی گئی قرارداد میں افغانستان کی خودمختاری، امن اور داخلی نظم کے احترام پر زور دیا گیا۔