اسلام آباد (رم نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پہاڑوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے تاکہ پہاڑی علاقوں کے ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی حسن کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کی جا سکے۔ گلگت بلتستان میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سمیت آٹھ عالمی شہرت یافتہ چوٹیاں موجود ہیں، جو ہر سال دنیا بھر کے کوہ پیماؤں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں۔ پاکستان میں 7 ہزار میٹر سے زائد بلندی والی 108 چوٹیاں اور سینکڑوں چھ ہزار میٹر سے کم بلندی کے پہاڑ موجود ہیں، جو جنگلات، برف باری اور آبی وسائل کے توازن میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔