پشاور(رم نیوز)مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پنجاب میں 51 لاکھ خواتین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہیں، جو اس صوبے میں غربت کی نشاندہی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں 26 لاکھ، خیبر پختونخوا میں 22 لاکھ، بلوچستان میں 4 لاکھ 85 ہزار اور اسلام آباد میں 21 ہزار خواتین اس پروگرام سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ مزمل اسلم نے سوال کیا کہ اگر پنجاب واقعی خوشحال ہے تو اتنے غریب خاندان کیوں ہیں، اور یہ صوبے میں غربت کا بڑا سوالیہ نشان ہے، حالانکہ اسے این ایف سی کے تحت 52 فیصد وسائل فراہم کیے جاتے ہیں۔