"سیاست نہیں، ہماری بات کریں": لاہور میں خاتون کا بلاول بھٹو سے دلچسپ مکالمہ

لاہور(رم نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری باغبانپورہ میں مرحومہ زبیدہ آپا کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے پہنچے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک خاتون نے بلاول سے کہا "آپ سیاست کی نہیں، ہماری بات کریں"۔ بلاول نے مسکرا کر جواب دیا کہ میں آپ کی کیا بات کروں؟۔خاتون نے دعائیں دے کر مکالمہ ختم کیا۔