کراچی(رم نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج گورنر جمیل احمد کی زیر صدارت ہوگا، جس میں معاشی اشاریوں کا جائزہ لے کر شرح سود کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
سٹیٹ بینک گزشتہ چار اجلاسوں سے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے دباؤ کے باعث مانیٹری پالیسی میں نرمی کا امکان کم ہے اور شرح سود برقرار رہنے کی توقع ہے۔