21 دسمبر کو ملک بھر میں بلدیاتی نظام کے لیے دھرنے:لیاقت بلوچ

لاہور(رم نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 21 دسمبر کو ملک بھر میں بااختیار بلدیاتی نظام کے نفاذ کے لیے احتجاجی دھرنے ہوں گے۔انہوں نے حکومتوں پر زور دیا کہ عوام کے ساتھ مذاق بند کیا جائے اور فوری طور پر بااختیار بلدیاتی نظام متعارف کرایا جائے۔لیاقت بلوچ نے عالمی سطح پر یہودیوں کے تحفظ اور 16 دسمبر کے دن کے حوالے سے بھی موقف ظاہر کیا اور پیر عبدالرحیم نقشبندی و پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔