جسٹس طارق جہانگیری کا چیف جسٹس بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(رم نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری نے ڈگری تنازع کیس میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے بنچ پر اعتماد نہ ہونے کا اظہار کرتے ہوئے کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔انہوں نے حلفاً کہا کہ ان کی ڈگری اصلی ہے اور یونیورسٹی نے اسے جعلی قرار نہیں دیا۔ عدالت نے کراچی یونیورسٹی کے رجسٹرار کو ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی۔