لاہور(رم نیوز)پی ڈی ایم اے نے پنجاب سمیت ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں 20 دسمبر سے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ ترجمان کے مطابق 20 سے 22 دسمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
راولپنڈی، مری، گلیات اور پوٹھوہار میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ بارشوں سے دھند اور سموگ میں کمی آئے گی۔ مغربی ہواؤں کے باعث بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔