اسلام آباد(رم نیوز)پاکستان نے کہا ہے کہ دریائے چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی ناقابل قبول ہے اور عالمی برادری کو بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لینا چاہیے۔وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ دسمبر سے دریائے چناب میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، اور بھارت کی جانب سے بغیر اطلاع پانی چھوڑنے پر پاکستان شدید تحفظات رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریاؤں سے متعلق کوئی یکطرفہ اقدام خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔
ترجمان نے بھارتی ریاست بہار میں مسلم خاتون ڈاکٹر کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کی مذمت کی اور کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کو یقینی بنایا جائے۔