اسرائیل کی 19 نئی بستیوں کی منظوری، یو اے ای اور فلسطینی اتھارٹی کی شدید مذمت

امارات (رم نیوز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے 19 نئی یہودی بستیوں کی منظوری کی سخت مذمت کی ہے۔ یو اے ای کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ امن عمل کی حمایت اور غیرقانونی آبادکاریوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

اسرائیل کی پارلیمنٹ نے انتہائی دائیں بازو کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کی تجویز پر 19 نئی بستیوں کو قانونی حیثیت دے دی۔فلسطینی اتھارٹی نے بھی اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ اسرائیل کے ارادوں کو ظاہر کرتا ہے، جس کا مقصد فلسطینی علاقوں پر قبضے کے نظام کو مستحکم کرنا اور الحاق اور نسلی امتیاز کو فروغ دینا ہے۔