جماعت اسلامی 21 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کرے گی، حافظ نعیم الرحمان

لاہور(رم نیوز)جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ 21 دسمبر کو ملک بھر میں احتجاج ہوگا اور جماعت اپنے اگلے لائحہ عمل کا بھی اعلان کرے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پنجاب میں حالیہ بلدیاتی ایکٹ جمہوریت پر دھبہ ہے اور حکومت عوامی مسائل، خاص طور پر کسانوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام میں خاندانی سیاست نے عوام پر قبضہ کر رکھا ہے اور عوامی وسائل محکموں کے کنٹرول میں محدود کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت کو موجودہ پالیسیوں سے خطرہ ہے اور موجودہ نظام کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔