بونڈی بیچ فائرنگ: سڈنی حملے کا ملزم بھارتی شہری نکلا، پولیس نے بھی تصدیق کردی

حیدرآباد(رم نیوز)آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈی بیچ پر فائرنگ کے واقعے کے ملزم کے بھارتی شہری ہونے کی تصدیق بھارتی پولیس نے کر دی ہے۔تلنگانہ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا حملہ آور ساجد اکرم حیدرآباد کا رہائشی تھا اور پولیس فائرنگ میں مارا گیا، جبکہ اس کا 24 سالہ بیٹا نوید اکرم زخمی حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ اہلِ خانہ نے کسی بھی شدت پسندانہ سرگرمیوں سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ آسٹریلوی پولیس کے مطابق باپ بیٹے نے گزشتہ ماہ فلپائن کا سفر کیا تھا، تاہم کسی دہشت گرد تنظیم سے تعلق کے شواہد تاحال نہیں ملے۔واقعے میں اب تک 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔