اوکاڑہ (رم نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور احمد وٹو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کافی عرصے سے علیل تھے۔میاں منظور وٹو کا تعلق حویلی لکھا سے تھا اور وہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر بھی رہ چکے ہیں۔ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔