بھارتی دہشت گردی خطے میں بڑے تصادم کا سبب بن سکتی ہے:شیری رحمان

اسلام آباد(رم نیوز)ہاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت نے اقوام متحدہ کو کوئی جواب نہیں دیا، اور اس کی دہشت گردی کے اقدامات خطے میں کسی بڑے جنگی تصادم کا خطرہ پیدا کر سکتے ہیں۔شیری رحمان نے بتایا کہ اقوام متحدہ نے بھارت کو جواب دینے کے لیے وقت دیا، لیکن بھارت نے اس کا جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی دہشت گردی میں ملوث پایا گیا، اور سڈنی فائرنگ واقعہ میں بھی بھارتی شہری شامل تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے بھارت کے دہشت گردی میں کردار کا جائزہ لیا، جبکہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں خطے میں بڑے تنازعات کے خدشات ظاہر کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے دہشت گردی اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی میں حصہ لیا۔