اقوام متحدہ کی رپورٹ نے بھارت کا چہرہ بے نقاب کر دیا:خرم دستگیر

اسلام آباد(رم نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے بعد بھارت کا چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو گیا ہے اور اس کی جارحیت بے بنیاد ثابت ہوئی ہے۔خرم دستگیر نےنجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ بھارتی شواہد کسی بھی طرح پہلگام واقعہ کو پاکستان سے نہیں جوڑتے۔ رپورٹ میں بھارت کی یکطرفہ کارروائی کو بلاجواز قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو بہتر معیار زندگی اور معاشی خود مختاری حاصل کرنے کا حق حاصل ہے، لیکن بھارت نے کشمیریوں کے تمام حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔خرم دستگیر نے مزید کہا کہ بھارت کی پاکستان کے خلاف جارحیت ناکام ہوئی، اور پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر پذیرائی اور تقویت حاصل ہوئی۔