خیبرپختونخوا میں سرکلر ریل پراجیکٹ کا آغاز، شہروں کو پشاور سے جوڑا جائے گا

پشاور(رم نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے بڑے شہروں کو پشاور کے ساتھ ریل کے ذریعے جوڑنے کے لیے سرکلر ریل پراجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے۔منصوبے کے تحت مردان، نوشہرہ اور چارسدہ کو پشاور سے منسلک کیا جائے گا۔ حکومت اس پراجیکٹ پر دو مرحلوں میں کام کرے گی، جبکہ پاکستان ریلوے فزیبلٹی اسٹڈی میں معاونت فراہم کرے گی، جس کے مکمل ہونے میں چند مہینے لگنے کی توقع ہے۔

سرکلر ریل پراجیکٹ کے ذریعے شہروں کے درمیان فاصلے کم ہوں گے اور ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی۔ منصوبے کی نگرانی خیبرپختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی کرے گی۔واضح رہے کہ یہ منصوبہ 2022 میں منظوری کے بعد مالی اور انتظامی وجوہات کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہا تھا، لیکن اب اسے عملی شکل دی جا رہی ہے۔