کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری دن مثبت رجحان کے باعث 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 330 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ ایک لاکھ 72 ہزار 290 پر پہنچ گیا، جبکہ ایک موقع پر 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 72 ہزار 674 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی چھوئی۔
سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟