پشاور(رم نیوز)خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن میں مالاکنڈ، دیر اور چترال سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔زلزلے کے جھٹکے خیبر، لنڈی کوتل اور مضافاتی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 اور گہرائی 12 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز ہندوکش افغانستان میں ریکارڈ کیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی، تاہم مقامی انتظامیہ نے احتیاطی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے، مالاکنڈ اور دیر سب سے متاثر