لاہور ہائیکورٹ: فضائی آلودگی کی اصل وجہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں

لاہور(رم نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ شہر میں فضائی آلودگی زیادہ تر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور صنعتی سرگرمیوں کی وجہ سے پھیل رہی ہے۔ عدالت نے اینٹی سموگ گنز کے غیر استعمال پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی اور کام پر لگایا جائے۔

ناصر باغ میں درختوں کی کٹائی پر عدالت نے تشویش کا اظہار کیاگیا اور دو نیوٹرل افراد کو ہر ہفتے رپورٹ جمع کروانے کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت دی گئی۔ پی ایچ اے کو پارکس کی بحالی سے متعلق پالیسی جمع کروانے کا حکم بھی دیا گیا۔ سماعت بعد میں ملتوی کر دی گئی۔