بھارت کا سندھ طاس معاہدہ نہ ماننا اور پانی روکنا خطے کے لیے خطرناک:صدر زرداری

اسلام آباد(رم نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ تسلیم نہ کرنا اور پاکستان کا پانی روکنا خطے میں سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے۔صدر زرداری نے اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں مئی میں پاکستان پر بھارتی حملے کی تشویش ظاہر کی گئی ہے اور شہری ہلاکتوں، رہائشی و مذہبی مقامات کے نقصان کو بھی رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ علاقائی استحکام اور بین الاقوامی ذمہ داری کا اہم ستون ہے، اور بھارت کی ہٹ دھرمی اور جارحانہ رویے کو رپورٹ میں بے نقاب کیا گیا ہے۔