اسلام آباد(رم نیوز)توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17 سال قید اور 1 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
سپیشل جج سینٹرل ارجمند شاہ نے اڈیالہ جیل میں دونوں کی موجودگی میں فیصلہ سناتے ہوئے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 409 کے تحت ہر ایک کو 10 سال قید کے ساتھ اضافی 7 سال قید کی سزا سنائی، جس کے بعد مجموعی سزا 17 سال ہو گئی۔