خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو الگ کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک

راولپنڈی(رم نیوز)خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف مقامات پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 9 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلی کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کی گئی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج مارے گئے۔ دوسری کارروائی ضلع بنوں میں عمل میں آئی، جس کے دوران 5 خوارج ہلاک ہوئے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔