چاغی(رم نیوز)بلوچستان کے ضلع چاغی میں ریکوڈک پروجیکٹ سائٹ روڈ پر مسافر وین اور آئل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔
ایس پی چاغی محمد شریف کے مطابق حادثہ نوکنڈی کے قریب پیش آیا۔ جاں بحق افراد وین میں سوار تھے اور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
ایس پی کے مطابق جاں بحق تمام افراد افغان شہری تھے جو پاکستان کے راستے ایران اور پھر یورپ جانے کے لیے سفر کر رہے تھے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں، اور قانونی کارروائی کے بعد لاشیں افغان حکام کے حوالے کی جائیں گی۔