راولپنڈی(رم نیوز)چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی، دفاعی و عسکری تعاون، سٹریٹجک اشتراک اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے اور برادرانہ تعلقات کی توثیق کی گئی۔ اس موقع پر خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے شاہی فرمان کے تحت فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے بھی نوازا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اعزاز پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مضبوط اور پائیدار تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔