لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، سردی اور دھند میں اضافہ

لاہور(رم نیوز)صوبائی دارالحکومت میں شدید دھند کے دوران مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، مغلپورہ، شاد باغ، ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ، شاہ پور کانجراں اور چوہنگ کے اطراف میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔بوندا باندی کے باعث حدِ نگاہ میں کمی اور سڑکوں پر پھسلن دیکھی گئی۔