انڈر 19 ایشیا کپ کی فاتح پاکستانی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

اسلام آباد(رم نیوز)انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی جہاں نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ قومی ٹیم پی آئی اے کی پرواز پی کے 212 کے ذریعے اسلام آباد پہنچی، کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے۔

فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دینے والی ٹیم کو گلدستے پیش کیے گئے جبکہ ایئرپورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے فاتح ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 50، 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔