کشیدگی میں اضافہ، امریکہ کا وینزویلا کے ایک اور تیل بردار بحری جہاز پر قبضہ

واشنگٹن/کراکس(رم نیوز)امریکہ نے بین الاقوامی پانیوں میں کارروائی کرتے ہوئے وینزویلا کے ایک اور خام تیل بردار بحری جہاز کو اپنی تحویل میں لے لیا، جو رواں ماہ ضبط کیا جانے والا تیسرا آئل ٹینکر ہے۔ وینزویلا حکام کے مطابق جہاز خالی تھا اور وطن واپس جا رہا تھا۔

وینزویلا نے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے جبکہ امریکا کا مؤقف ہے کہ کارروائی پابندیوں کے تحت کی گئی۔ اس دوران امریکا نے خطے میں عسکری سرگرمیاں بھی بڑھا دی ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔