راولپنڈی(رم نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے ایئرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشست کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نشست میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی معلومات، ان کے پس منظر اور حقائق پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
طلبہ نے اس بات پر زور دیا کہ گمراہ کن بیانیوں سے بچنے کے لیے درست معلومات تک رسائی نہایت ضروری ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے سوالات کے جامع اور تسلی بخش جوابات دیے جس سے کئی غلط فہمیاں دور ہوئیں۔
اساتذہ نے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں بروئے کار لانے کی تلقین کی۔ نشست کے اختتام پر طلبہ نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔