پشاور(رم نیوز)خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی پنجاب میں بارش و برفباری سے موسم شدید سرد ہو گیا ہے اور کئی رابطہ سڑکیں بند ہیں۔ پشاور، نتھیاگلی، ناران، جھیل سیف الملوک اور دیگر بالائی مقامات پر برفباری جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ بلوچستان میں بھی سرد موسم برقرار ہے، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔