بیرسٹر گوہر کی ہم خیال جماعتوں کو متحد کرنے کیلئے کمیٹی بنانے کی تجویز

اسلام آباد(رم نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ہم خیال سیاسی جماعتوں کو آپس میں ملانے کے لیے کمیٹی بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور فوج سب کی مشترکہ امانت ہیں اور ملکی حالات کے پیشِ نظر جامع مذاکرات ضروری ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا ہاتھ ملاؤ تاکہ راستہ بنے، بات کرو تاکہ بات سے بات بنے۔