اسلام آباد(رم نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں شاندار فتح پر ظہرانہ دیں گے۔ ظہرانے میں ٹیم کے تمام کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف شریک ہوں گے جبکہ سمیر منہاس کو خصوصی انعام سے نوازا جائے گا۔
قومی ٹیم نے فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دی تھی اور وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی ہر کھلاڑی کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر رکھا ہے