پی آئی اے کی نجکاری کا عمل آج، 75 فیصد حصص کے لیے بولیاں طلب

اسلام آباد(رم نیوز)قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل آج شروع ہو رہا ہے، جس کے تحت نجکاری کمیشن کی جانب سے پی آئی اے کے 75 فیصد حصص فروخت کرنے کے لیے بولی کا انعقاد کیا جائے گا۔نجکاری کمیشن کے مطابق بولی دہندگان صبح ساڑھے دس بجے تک سیل شدہ بولیاں جمع کرائیں گے، جبکہ دوپہر ساڑھے تین بجے ایک خصوصی تقریب میں بولیوں کو کھولا جائے گا اور ریفرنس قیمت کا اعلان کیا جائے گا۔ ریفرنس قیمت کی منظوری نجکاری کمیشن بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری دے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ حصص کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا 92.5 فیصد پی آئی اے کی بہتری اور مالی استحکام کے لیے استعمال کیا جائے گا، جبکہ 7.5 فیصد قومی خزانے میں جمع ہوگا۔پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کی نگرانی کے لیے بین الاقوامی مبصرین اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ ایوی ایشن ماہرین کے مطابق پی آئی اے کی کامیاب نجکاری ملکی معیشت اور ہوا بازی کے شعبے کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہ