چترال میں کیلاش قبیلے کا مذہبی تہوار چاموس اختتام پذیر

چترال(رم نیوز)کیلاش قبیلے کا مذہبی و ثقافتی تہوار چاموس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا، جو رمبور، بریر اور بمبوریت کی وادیوں میں روایتی جوش و خروش سے منایا گیا۔محکمہ سیاحت کے مطابق تہوار کے دوران مختلف مذہبی رسومات ادا کی گئیں جبکہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹورازم پولیس تعینات رہی اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق چاموس تہوار موسمِ سرما کے استقبال، امن اور خوشی کی علامت ہے، جس کے موقع پر محبت، اتحاد اور امن کے پیغام کے طور پر پھل اور خشک میوہ جات تقسیم کیے گئے۔