لاہور(رم نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر کے کل جواب طلب کر لیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 2024 میں عثمان ڈار کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا تھا، لیکن وفاقی حکومت نے دوبارہ شامل کر دیا، جبکہ ان کا مؤقف سنا نہیں گیا۔ ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ ان کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔