کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مثبت رجحان رہا، جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم رہا۔ابتدائی سیشن میں 100 انڈیکس میں 577 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 781 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 204 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔