لاہور(رم نیوز)پنجاب بھر میں گزشتہ بارش برسانے والے سسٹم کے گزرنے کے بعد خشک اور سرد موسم چھا گیا ہے، جبکہ صبح اور رات کے وقت دھند کے باعث بعض موٹر ویز پر ٹریفک محدود رہی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 27 سے 31 دسمبر تک ایک نیا بارش لانے والا مغربی سسٹم ملک میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش متوقع ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 اور زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔قبل ازیں داخل ہونے والا مغربی سسٹم لاہور اور پنجاب کے بیشتر علاقوں سے بغیر بارش کے گزر گیا تھا۔