عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 27 جنوری تک بڑھا دی گئی

اسلام آباد(رم نیوز)بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 9 مئی اور دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سماعت کے دوران عدالت نے گرفتاری سے روکنے کے حکم میں توسیع دیتے ہوئے عبوری ضمانت 27 جنوری تک بڑھانے کا حکم دیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے آئندہ سماعت پر عمران خان کو عدالت میں یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت بھی جاری کی۔