انقرہ (رم نیوز)ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کے قریب طرابلس جانے والا ایک طیارہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں لیبیا کے آرمی چیف محمد علی احمد الحداد عملے کے چار دیگر افراد سمیت جاں بحق ہوگئے۔ترک حکام کے مطابق طیارہ ایسن بوغا ایئرپورٹ سے شام 8 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہوا، تاہم پرواز کے تقریباً 40 منٹ بعد ایئر ٹریفک کنٹرول سے اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ طیارے نے حیمانہ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع دی تھی، مگر لینڈنگ سے قبل ہی حادثہ پیش آیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔ ترک میڈیا نے طیارے کے ملبے تک رسائی کی تصدیق کر دی ہے، جبکہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔