معاشی استحکام کے بعد برآمدات پر مبنی ترقی کا آغاز: وزیر خزانہ

اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پالیسیوں میں تسلسل کے باعث عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور پاکستان اب برآمدات پر مبنی پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔امریکی جریدے یو ایس اے ٹوڈے کو انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آ چکی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 14.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں جبکہ آئی ٹی برآمدات 4 ارب ڈالر سے بڑھ گئی ہیں

وزیر خزانہ کے مطابق حکومت اصلاحات، نجکاری اور ٹیرف پالیسی کے ذریعے معیشت کو مستحکم اور عالمی منڈی میں مسابقتی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔