اسلام آباد ہائیکورٹ کا موسم سرما کی تعطیلات میں ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری

اسلام آباد(رم نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کے دوران عدالتی امور نمٹانے کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا ہے، جو چیف جسٹس کی منظوری سے 31 دسمبر تک نافذ العمل رہے گا۔روسٹر کے مطابق اس دوران عدالت میں تین ڈویژن بنچز اور چھ سنگل بنچز دستیاب ہوں گے، تاہم جسٹس ثمن رفعت امتیاز، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف تعطیلات کے دوران دستیاب نہیں ہوں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مختلف بنچز مقررہ تاریخوں کے مطابق کیسز کی سماعت کریں گے، جن میں بعض بنچز ٹیکس سے متعلق مقدمات بھی سنیں گے۔