کراچی(رم نیوز)شہر قائد میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس کے لیے صوبائی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ پابندی اگلے دو ماہ تک نافذ العمل رہے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک شہر میں داخل نہیں ہو سکے گی، تاہم مخصوص راستوں سے گزرنے کی اجازت ہوگی۔ ان راستوں میں سپرہائی وے سے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، نیشنل ہائی وے سے گودام چورنگی، یونس چورنگی اور داؤد چورنگی سے جام صادق برج شامل ہیں۔
مزید برآں، ہیوی ٹریفک کو ناردن بائی پاس سے پراچہ چوک، سیمنز چورنگی، گلبائی، ماڑی پور سے کراچی پورٹ اور لنک روڈ کاٹھور سے سسی ٹول پلازہ تک جانے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔