کراچی(رم نیوز)سندھ حکومت نے 1,018 ارب روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے منظور کر لیے ہیں، جن میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی، تعلیم، صحت اور بنیادی انفراسٹرکچر کو ترجیح دی گئی ہے۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق سیلاب سے متاثرہ 1,600 سکولوں کی تعمیر کے لیے 340 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ 9 کیڈٹ کالج اور سکھر میں خواتین یونیورسٹی کی تعمیر بھی جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں سیلاب متاثرین کے لیے ہاؤسنگ سکیم پر کام جاری ہے، توانائی کے شعبے میں سندھ سولر انرجی منصوبے کے لیے 69.97 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، اور گھوٹکی کندھ کوٹ پل اور دھابیجی انڈسٹریل زون پر ترقیاتی کام جاری ہے۔