ڈیرہ اسماعیل خان (رم نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے گاﺅں گرہ جہان خانی میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے آپریشن کے دوران فائرنگ کی، جس کے جواب میں سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دھماکا بھی ہوا۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت خیام اور دلاور کے طور پر ہوئی، جن کا تعلق تحصیل کلاچی سے تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز علاقے کو کلیئر کرنے کے عمل میں مصروف ہیں۔