اسلام آباد(رم نیوز) امریکی جریدے Foreign Policy نے اپنی تازہ رپورٹ میں صدر Donald Trump کی نئی خارجہ پالیسی کے تناظر میں پاکستان کو واضح طور پر ’’وِنر‘‘ جبکہ India کو ’’لوزر‘‘ قرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے دوسرے دور میں پاکستان نے واشنگٹن میں خاموش مگر مؤثر سٹریٹجک کم بیک کیا، جس کے باعث امریکا کے ساتھ اعتماد اور رسائی بحال ہوئی اور پاکستان ایک بار پھر اہم شراکت دار بن کر ابھرا۔ پاکستان کی نتیجہ خیز اور ٹرانزیکشنل سفارت کاری نے واشنگٹن میں طاقت کے توازن کو اس کے حق میں موڑ دیا۔
فارن پالیسی کے مطابق دہشت گردی کے ایک بڑے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری میں پاکستان کے کردار نے ٹرمپ انتظامیہ کو فوری کامیابی دلائی، جب کہ اہم معدنیات، کرپٹو کرنسی اور دیگر معاملات پر پاک امریکا بات چیت بھی پیش رفت کا سبب بنی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس پیش رفت کے برعکس امریکا-بھارت تعلقات کمزور ہوئے، تجارتی تنازعات بڑھے اور بھارت پر ٹیرف برقرار رہے، جس کے باعث خطے میں سفارتی منظرنامہ پاکستان کے حق میں تبدیل ہوتا دکھائی دیا۔