راولپنڈی(رم نیوز)چیف آف ڈیفنس فورسز Syed Asim Munir نے راولپنڈی کے کرائسٹ چرچ میں کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی اور مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد دی۔
ISPR کے مطابق فیلڈ مارشل نے امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو پاکستان کے نظریے کی بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے Muhammad Ali Jinnah کے مساوات، آزادی اور مذہبی رواداری کے وژن کو اجاگر کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی ترقی اور سلامتی میں مسیحی برادری کی خدمات کو سراہا اور تمام شہریوں کے مساوی حقوق کے تحفظ کیلئے افواجِ پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔