یو اے ای صدر کے دورہ پاکستان پر اسلام آباد میں آج عام تعطیل

اسلام آباد(رم نیوز)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان آج ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ دورے کے موقع پر وہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوگی۔

یو اے ای صدر کے دورے کے باعث اسلام آباد میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان سیکرٹریٹ، تمام وفاقی ادارے، سینیٹ اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹس بند رہیں گی، تاہم ہسپتال، بینک اور دیگر ضروری سروسز کھلی رہیں گی۔