لاہور،کراچی ،اسلام آباد،کوئٹہ (رم نیوز)ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔ لہہ میں پارہ منفی 10، استور منفی 6 اور گوپس میں منفی 5 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سکردو، ہنزہ اور قلات میں درجہ حرارت منفی 4 رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، شمالی علاقوں اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند کا امکان ہے۔