کوئٹہ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، شدت 2.4 ریکارڈ

کوئٹہ (رم نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.4 اور زیرِ زمین گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 38 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔