لاہور(رم نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی کے دو مقدمات کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے میاں محمود الرشید کو مجموعی طور پر 33 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری کو دس دس سال قید کی سزا دی گئی۔عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر 23 ملزمان کو بری کر دیا۔ فیصلے کے مطابق پراسکیوشن شواہد، فرانزک رپورٹس اور جے آئی ٹی کی تفتیش کی بنیاد پر اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔